شعیب اختر کو پی سی بی کے قانونی مشیر کا نوٹس موصول
ویب ڈیسک
هفته, ۲ مئی ۲۰۲۰
شیئر کریں
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی طرف سے ہرجانے کا نوٹس موصول ہوا ہے ۔اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا نوٹس موصول ہوگیا ہے ، جو کہ جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ہے ۔شعیب اختر نے کہا میں نے اپنے وکیل سلمان خان نیازی کو اس نوٹس کا بھر پور جواب دینے کا کہا ہے ۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ تفضل رضوی کو نالائق کہنے اور ان کی غیر اطمینان بخش کارکردگی سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تفضل رضوی نے شعیب اختر کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس ان کے اسلام آباد کے گھر کے پتے پر بھیجا ہے ۔