کورونا وائرس ٹیسٹ میں اضافے کے نتائج سامنے آرہے ہیں، اسد عمر
ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے ٹیسٹ میں اضافے کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کے 15 مارچ کو 472 ٹیسٹ کیے گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ گیارہ اپریل کو 2457 ٹیسٹ اور 16 اپریل کو 5540 ٹیسٹ کیے گئے ۔اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا کے 6264 ٹیسٹ کیے گئے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ماہ میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں 13 گنا اضافہ ہوا جس کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔