وزیراعظم کا اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا نوٹس
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی آئی ایف اے کو انکوائری کی ہدایت کی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا نوٹس لیا اور ڈی جی ایف آئی اے کو انکوائری کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ذمہ داران کاتعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔