کورونا وائرس کا ممکنہ پھیلائو ،خیبرپختونخوا میں انسداد پولیومہم موخر
شیئر کریں
کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کے خدشات پرخیبرپختونخوا میں انسداد پولیومہم کو موخر کردیا گیا۔خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی اور مہمند میں 16 مارچ سے انسداد پولیو مہم شروع کی گئی تھی۔ پانچ روزہ پولیومہم میں پانچ سال سے کم عمرکے 13لاکھ 30 ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر تھا جبکہ مہم کے لیے 7ہزار 455پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جو کہ بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچائوکے قطرے پلا رہی تھیں۔پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے مطابق مہم کو پانچ روز کی بجائے صرف تین روز کرنے کے بعد محکمہ صحت نے غیر اعلانیہ مدت تک پولیو مہم کو موخرکردیا ۔ اب تک مہم کے تین روز کے دوران مجموعی طورپر11لاکھ 88ہزاربچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ کوآرڈینٹر ای او سی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم صوبے میں کرونا وائرس کے باعث معطل کرنا پڑی مہم 16 مارچ کو شروع ہوئی، 19اور 20مارچ کوکیچ اپ پراسس ہونا تھا۔لیکن اب مہم کو موخرکردیا گیا ۔