میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس ٹیسٹ کراؤں گا، خود کو آئسولیشن میں رکھوںگا،شاہ محمود قریشی

کورونا وائرس ٹیسٹ کراؤں گا، خود کو آئسولیشن میں رکھوںگا،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماہرین نے 5دن بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے ، کورونا کا ٹیسٹ کرائوں گا، خود کو آئسولیشن میں رکھوں گا۔چین کے دورے سے آنے والے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین جانے کا مقصد اظہارِ یک جہتی کرنا تھا، کورونا سے متعلق احتیاط برتنی چاہیئے ، سی پیک کے ساتھ ہماری معاشی ترقی جڑی ہے ۔وزیرِ خارجہ نے مزید بتایا کہ کورونا کا مرکز ووہان کو سمجھا جا رہا تھا، جہاں کل صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مکمل لاک ڈائون سے ہماری معیشت پر منفی اثر پڑے گا، اس کو بھی دیکھنا ہے ۔وزیرخارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس کے پھیلائو کا الزام چین پر لگایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ آزمائش کی گھڑی ہے ، پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کو کورونا وائرس کے چیلنج کا سامنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین سے پاکستانیوں کو نہ لاکر ان پر اعتماد کیا اور پاکستانی طلبا کے ساتھ سفارتخانے کا رابطہ ہے ۔واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر برائے پلاننگ اسد عمر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داود، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور چین کا دورہ کر کے وطن واپس پہنچے ہیں، پاکستانی وفد میں شامل تمام افراد کو وطن واپسی پر اب کورونا وائرس کا اسکریننگ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔وائرس ٹیسٹ کے لیے قائم ہیلپ لائن کے مطابق اگر صدرِ مملکت، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی یا وفد میں شامل کسی اور شخص کا تھرمل ٹیسٹ درست نہیں آیا یا پھر ان کا ٹمپریچر نارمل سے زیادہ ہوا تو انہیں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے وفد سے علیحدہ کر لیا جائے گا۔اگر صدر مملکت، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی یا وفد میں شامل کسی دوسرے شخص میں کورونا کی علامت پائی گئی تو پھر انہیں 14 روز کے لیے قرنطینہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں