میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی فورسزکسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیارہیں ، فوادچودھری

پاکستانی فورسزکسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیارہیں ، فوادچودھری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کے بغیر ملک میں جمہوریت کا تصور نہیں، حکومت انتخابی اصلاحا ت پر کام کر رہی ہے،اپوزیشن معاملہ پر سنجیدہ نظر نہیں آ رہی،اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کرینگے،شہبازشریف کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوتو وہ جلد جیل میں ہونگے،ماضی میں سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے اداروں کو نقصان پہنچا ،آرٹیکل 190 کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں،گردشی قرضوں کا حجم 450ارب سے کم ہو کر 150ارب روپے رہ گیا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 688 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کررہے ہیں ،روس کے ساتھ توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے بات چیت ہورہی ہے، وزیرخارجہ نے برطانوی ہم منصب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا،بھارت کی طرف سے افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیاگیا،پاکستان کی سکیورٹی فورسز کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،فغانستان میں حکومت سازی افغان عوام کا حق ہے، افغان عوام کی ہرممکن معاونت کیلئے پرعزم ہیں ۔ منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فوادحسین نیک کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ کو دیتے ہوئے کہاکہ دعاگو ہیں کہ افغانستان میں امن و استحکام کا سورج جلد طلوع ہو۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہا رکیا ہے،افغانستان میں حکومت سازی افغان عوام کا حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغان عوام کی ہرممکن معاونت کیلئے پرعزم ہیں،افغان عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ امید ہے افغان عوام کی 40سالہ دکھوں کی داستان جلد ختم ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ پی آئی اے واحد ایئر لائن ہے جس نے مزار شریف میں امدادی سامان پہنچایا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ غیرملکیوں کے انخلاء میں زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کی جائے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ تمام خواہشمند پاکستانی خاندانوں کوکابل اور گردونواح سے نکال لیا گیا ہے،اب تک 10ہزار 302غیر ملکی شہریوں کے افغانستان سے انخلاء میں معاونت کر چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں