پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 34 ہزار تک گرگیا
ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث انڈیکس 34ہزار کی سطح تک گرگیا ہے ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100انڈیکس 1500سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 36ہزار سے 34400کی سطح تک گرگیا۔ 16سو پوائنٹس کی کمی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ 45منٹ کے لیے روک دی گئی، خودکار نظام کے تحت 4فیصد سے زائد اتار چڑھائو پر مارکیٹ میں کاروبار معطل کردیا جاتا ہے ۔گزشتہ ہفتے پیر، جمعرات اور جمعہ کو بھی مارکیٹ ہالٹ کے تحت ٹریڈنگ 45منٹ تک بند کی گئی تھی۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 48 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 157 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے ۔