مشتاق مہر آئی جی سندھ تعینات
ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔جمعہ کو ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فر دوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ا نہوں نے کہا کہ نئے آئی جی کی تعیناتی سندھ حکومت کے مطالبے اور گورنر کی مشاورت سے کی گئی ہے۔ امید کرتے ہیں نئے آئی جی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سندھ میں امن وامان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنائیں گے۔