میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بینکنگ کورٹ کا شہباز شریف کے داماد علی عمران کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

بینکنگ کورٹ کا شہباز شریف کے داماد علی عمران کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

بینکنگ کورٹ نے شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے نیلامی کیلئے 27 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی،بینکنگ کورٹ نمبر 4 نے جائیداد نیلامی کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔ بینک کی جانب سے ان کے وکیل احسن مسعود نے دلائل دیئے اور کیس ثابت کیا۔ نجی بینک نے موقف اپنایا کہ عمران علی نے 2 کروڑ 54 لاکھ روپے قرضہ واپس نہیں کیا، انہوں نے 240 قسطیں ادا کرنی تھیں لیکن 120 قسطیں ادا کی گئی، عمران علی یوسف کو متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن ان کی جانب سے مکمل قرض کی رقم واپس نہیں کی گئی۔عدالت نے شہباز شریف کے داماد کا ڈیفنس میں گھر اور کمرشل پراپرٹی کو نیلام کرنے کا حکم دیا۔ عمران علی یوسف کے خلاف 2 کروڑ، 6 لاکھ کی ڈگری جاری ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں