میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا استعفیٰ منظور

وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا استعفیٰ منظور

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔ افتخار درانی نے اپنی ذمہ داری سے استعفیٰ دیا تھا۔افتخار درانی کا شمار وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ، افتخار درانی نے پانامہ کیس، فاٹا الیکشن میں پارٹی کی جانب سے بھر پور کردار ادا کیا، افتخار درانی نے عام انتخابات میں بھی پارٹی کے لئے بھرپور خدمات سرانجام دیں، افتخار درانی خیبر پختونخوا کے معاملے میں بھی وزیر اعظم کی ہدایات پر اہم کردار ادا کرتے رہے ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما افتخار درانی نے سبکدوش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ، پارٹی کے لئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں