وزیراعظم عمران خان سے آئی ایس آئی کے سربراہ کی ملاقات
ویب ڈیسک
هفته, ۸ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم اور پاک فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں ملاقات ہوئی تھی جس میں قومی سلامتی کے امور سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا تھا۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان سے جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ملاقات کی تھی۔