امریکن قونصل خانے کے نزدیک سندھ ہائی کورٹ کے جج کے گارڈ کی ہوائی فائرنگ
ویب ڈیسک
هفته, ۸ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
امریکن قونصل خانے کے نزدیک سندھ ہائی کورٹ کے جج کے گارڈ کی ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مائی کولاچی روڈ پر امریکن قونصل خانے کے نزدیک سندھ ہائی کورٹ کے جج کے اسکواڈ کو ایک کار سوار نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ نے تیز رفتار گاڑی کو دور ہونے کا اشارہ دیا لیکن کار سوار نے بات ماننے کے بجائے گاڑی کی رفتار بڑھادی۔ اس پر اسکواڈ کو کار سوار پر حملہ آور ہونے کا شبہ ہوا تھا۔ فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام چار بجے کا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فہیم احمد صدیقی واقعے کے وقت گاڑی میں موجود تھے ۔ یہ واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے ۔