میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی خبرغلط ہے ، ڈاکٹر ظفرمرزا

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی خبرغلط ہے ، ڈاکٹر ظفرمرزا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ میڈیا کا ایک حصہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق سے متعلق غلط خبریں چلا رہا ہے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہم توقع کرتے ہیں کہ میڈیا وائرس سے متعلق خبروں میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا ، برائے مہربانی قوم میں بے چینی نہ پھیلائیں اور کورونا وائرس سے متعلق خبریں دینے سے پہلے حقائق احتیاط سے چیک کرلیں۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کے نشتر ہسپتا ل میں کوروناوائرس کے شبہ میں چینی باشندہ زیرعلاج ہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق 40 سال کا چینی باشندہ فینگ فین انڈسٹریل اسٹیٹ کیمپ میں رہائش پذیر ہے اور وہ 21 جنوری کو براستہ کراچی چین کے شہر وہان سے ملتان پہنچا ہے ۔چینی باشندہ سی پیک منصوبے پر کام کر رہا تھا ، ڈاکٹرز کے مطابق چینی باشندے کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے خون کے نمونے مزید تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں