میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق وزیر قانون سندھ ضیا لنجار کی عبوری ضمانت میں توسیع

سابق وزیر قانون سندھ ضیا لنجار کی عبوری ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب انکوائری میں سابق وزیرقانون سندھ ضیا لنجار کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی جبکہ آئندہ سماعت پر ریفرنس دائر کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔درخواست ضمانت کی سماعت پر سابق وزیر قانون سندھ ضیا الحسن لنجار سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ضیا الحسن لنجار کے خلاف تفتیش مکمل ہے ، ریفرنس منظوری کے لیے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد بھیجا ہوا ہے ۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب ریفرنس آج منظور کریں گے ، ریفرنس منظوری کے لیے مزید مہلت درکار ہے ۔عدالت نے استفسار کیا کہ ضیالحسن لنجار کے خلاف کتنی انکوائریاں چل رہی ہیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ضیا الحسن لنجار کے خلاف صرف ایک انکوائری تھی جسے مکمل کرلیا گیا ہے ۔عدالت نے 13 فروری تک ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیااور ضیا الحسن لنجار کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔واضح رہے کہ ضیا لنجار پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں