میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز کا نام ای سی سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

مریم نواز کا نام ای سی سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ۔ رجسٹرار آفس نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی دائردرخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پندرہ جنوری کو کیس کی باقاعدہ سماعت کرے گا،جسٹس چوہدری عبدالعزیز بینچ کا حصہ ہوں گے ۔یاد رہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں بینچ کے رخصت پر ہونے کے باعث مریم نواز کا کیس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں