اقوام متحدہ کا بھارت سے متنازع شہریت بل واپس لینے کا مطالبہ
ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
اقوام متحدہ نے بھارت کے متنازع شہریت بل کی مذمت کرتے ہوئے بل کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ بھارتی بل مسلمانوں کے خلاف تعصب کے سوا کچھ نہیں ہے ۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے آفس کے ترجمان جیرمی لارنس نے کہا کہ بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ یہ بل مسلمانوں کو تحفظ فراہم نہیں کرتا۔