اسلام آباد ہائی کورٹ ،آئندہ ہفتے کے اہم مقدمات کی کاز لسٹ جاری
شیئر کریں
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے اہم مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت 18دسمبر کو ہو گی۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تعیناتی کے حوالہ سے دائر درخواست پر17دسمبر کو سماعت ہو گی۔جبکہ ایل این جی کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 17دسمبر کو ہوگی۔جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریال تالپور کی میگا منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت 17دسمبر کو ہو گی۔جبکہ ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر سوسائٹی تعیناتی کے خلاف سابق چیئرمین ہلال احمر سوسائٹی ڈاکٹر سعید الہی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت 16دسمبر کو ہو گی۔جبکہ عدالتی کاروائی میں مداخلت پر سیکرٹری اسلام آباد ہائی کور ٹ بار ایسوسی ایشن عمیر بلوچ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 19دسمبر ہو گی۔ جبکہ عدلیہ مخالف پروگرام کرنے پر نجی ٹی وی چینلز کے اینکرز کے خلاف کیس کی سماعت بھی 17دسمبر کو ہو گی۔رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے آئندہ ہفتے کے اہم مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے ۔