میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نان فائلرز کے بجلی ، گیس کنکشنز منقطع کرنے کیلئے ٹیکس قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

نان فائلرز کے بجلی ، گیس کنکشنز منقطع کرنے کیلئے ٹیکس قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے صنعتی اور کمرشل صارفین کی جانب سے ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے کی وجہ سے ٹیکس قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ ماہ سے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے افراد کو بجلی اور گیس کی فراہمی منقطع کرنے کے لیے ترمیم کا فیصلہ کیا۔توانائی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ناقص ردعمل کے باعث ٹیکس قوانین میں ترمیم کی ضرورت محسوس ہوئی۔گزشتہ 6 ماہ میں ڈسکوز صنعتی اور کمرشل صارفین کو ٹیکس سال 2019 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن ای فائل کرنے پر راضی کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ایک انٹرویو میں چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ تقسیم کار کمپنیوں نے ایف بی آر کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے پاس صارفین کے نیشنل ٹیکس نمبرز (این ڈی این) یا قومی شناختی کارڈ کا ڈیٹا موجود نہیں ہے۔شبر زیدی نے کہا کہ ماضی میں حکومت نے شناختی کی ضرورت پر پاور کنکشن کی اجازت دی تھی ، اب سی این آئی سی کی بنیاد پر کنکشن حاصل کرنا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے ذریعے تمام صارفین کو رضاکارانہ طور پر ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کے انیشیٹو کا آغاز کیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ’ ہم نے ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کروانے والے صنعتی اور کمرشل صارفین کے کاروباری مراکز کا دورہ کرکے ان کی نشاندہی کا فیصلہ کیا ہے۔شبر زیدی نے ایف بی آر کو اس عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس کے 10 لاکھ ٹیکس ریٹرنز کے مقابلے میں ایف بی آرکو رواں برس 30 نومبر تک 15 لاکھ سے زائد ٹیکس ریٹرنز موصول ہوئے تھے۔ٹیکس سال 2018 کے لیے ایف بی آر کو اگست 2019 تک 25 لاکھ ٹیکس ریٹرنز موصول ہوئے تھے۔ممبر ٹیکس پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق نے بتایا کہ ایف بی آر کو رواں ٹیکس سال کے لیے 25 لاکھ ٹیکس ریٹرنز موصول ہونے کی امید ہے۔ڈاکٹر حامد عتیق نے کہا کہ ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے رجسٹریشن نہ ہونے کی صورت میں پاور اور گیس سپلائیز منقطع کرنے لیے سیلز ٹیکس کے قوانین میں آئندہ ماہ تبدیلیاں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آرنے سیکریٹری توانائی کو صارفین کی جانب سے ٹیکس ریٹرنز فائل کرنیکو یقینی بنانے کے لیے کئی خط لکھے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں