نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم کا بنیادی مقصد ہے ،فردوس عاشق
شیئر کریں
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہنوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم کا بنیادی مقصد ہے ،نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم کا بنیادی مقصد ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے طلبا کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکمت عملی کی ہدایات دی ہیں،حقوق کا مطالبہ طلبا کے شعور اور فکر کی عکاسی ہے جو نہایت خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ طلبا نے نئی سوچ، بصیرت اورولولہ انگیز جمہوری قیادت وجود میں لانی ہے ،ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبا کی محنت، دیانتداری اور سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے جس کے لئے ان کے کردار کو معاشرے کی فلاح اورقومی مفاد سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے ۔