میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کالائسنس بحال کردیا

پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کالائسنس بحال کردیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان بار کونسل نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کا لائسنس بحال کردیا۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امجد شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل کو وکالت کا لائسنس بحال کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ان کا لائسنس بحال کردیا گیا ہے ۔پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کی لائسنس بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وکالت کا لائسنس بحال ہونے کے بعد فروغ نسیم سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل کی حیثیت سے پیش ہوئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف کی طرف سے سابق وزیر قانون فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے تھے تاہم پاکستان بار کونسل کے اعتراض پر آرمی چیف کے حق میں زیادہ تر دلائل اور کیس کی تقریبا پیروی اٹارنی جنرل نے ہی کی تھی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں