میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیٹی کو قتل اور بیوی بیٹے پر تشدد کے بعد والد کی خودکشی

بیٹی کو قتل اور بیوی بیٹے پر تشدد کے بعد والد کی خودکشی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں بیٹی کو قتل اور بیوی بیٹے پر تشدد کے بعد والد نے خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شادمان ٹائون میں کے ڈی اے فلیٹس سے دو افراد کی لاشیں اور 2 افراد زخمی حالت میں ملے ۔ہلاک افراد میں 8 سالہ زینب اور اس کا 40 سالہ والد کاشف شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں کاشف کی 35 سالہ بیوی صوفیہ اور 10 سالہ بیٹا آیان شامل ہیں اور دونوں کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کاشف نے کسی بھاری چیز سے بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زخمی کیا اور پھر عمارت کی بالائی منزل سے چھلانگ لگادی، چاروں زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج کاشف اور اس کی بیٹی زینب جاں بحق ہوگئی جبکہ بیوی اور بیٹے کی حالت نازک ہے ۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ قتل اور خود کشی کا لگتاہے ، وجوہات جاننے کیلیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں