میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن کویرغمال بناکراثراندازہونے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، فردوس عاشق

الیکشن کمیشن کویرغمال بناکراثراندازہونے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، فردوس عاشق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو یرغمال بناکر اثرانداز ہونے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رہبر کمیٹی جسے خود رہبری کی ضرورت ہے ، مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ہم اپنے موقف اور نظریے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور بلا تفریق احتساب کے داعی ہیں۔ پوری قوم گواہ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کسے صادق اور امین قرار دیا اور کون بددیانت ٹھہرا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اپوزیشن کی درخواست منظور کرلی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں