میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

ویب ڈیسک
پیر, ۴ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ کے قائم قام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے انڈونیشیا میں ہیں جس کے بعد عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جسٹس گلزار احمد نے بطور قائمقام چیف جسٹس عہدے کا حلف اٹھایا۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے سپریم کورٹ میں منعقدہ تقریب میں قائمقام چیف جسٹس سے حلف لیا ،حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز ، اٹارنی جنرل،صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز ، سینئر وکلا اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں