میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ہسپتا لوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ہسپتا لوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ہسپتا لوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال 36روز بھی جاری رہی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ پنجاب میں ایم ٹی ایکٹ کے خلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث او پی ڈیز میں کام ٹھپ ہوگیا جبکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتا لوں میں بھی ڈاکٹرز کی ہڑتال نے مشکلات پیدا کردیں۔پشاور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر صوبے بھر کے ہسپتا لوں میں 36 ویں روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری رہی جس کے باعث ہسپتا لوں میں اوپی ڈیز و الیکٹو سروسز بند رہیں جبکہ پولیو مہم کا بائیکاٹ بھی جاری رہا ، لکی مروت اور چارسدہ سے بھی مزید ڈاکٹروں نے پولیو کے خاتمے کی کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے استعفے دیدیئے ۔فیصل آباد میں بھی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیچنگ ہسپتا لوں میں ہڑتال 20 ویں روز بھی جاری رہی ، آئوٹ ڈور وارڈز، آپریشن تھیٹرز، لیبارٹریز اور ان ڈور وارڈ میں مکمل ہڑتال جاری رہی ۔دوسری جانب راولپنڈی میں ایم ٹی آئی کے خلاف ڈاکٹرز اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔ صوبائی وزیر صحت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ ہڑتالی ڈاکٹرز اور نرسز کو برطرف کرنے کے لیے فہرستیں بھی تیار کرلی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں