نوازشریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں، خدا انہیں صحت دے ،فواد چودھری
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اورشریف خاندان کا کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اورشریف خاندان کا کوئی ذاتی اختلاف نہیں، پی ٹی آئی کا اختلاف ان کی ذاتی مفاد پر مبنی پالیسیوں سے رہا ہے اوران اختلافات کو ذاتی نہیں کہا جاسکتا۔ فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں، خدا انہیں صحت دے ۔