میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی کانگریس کے اہم مباحثے سے پہلے وادی کشمیر پر توجہ مرکوز

امریکی کانگریس کے اہم مباحثے سے پہلے وادی کشمیر پر توجہ مرکوز

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

واشنگٹن میں منگل کو جنوبی ایشیا کے بارے میں امریکی کانگریس کے اہم مباحثے سے پہلے جس میں وادی کشمیر پر توجہ مرکوز کی جائے گی ، کیلیفورنیا میں قائم غیر سرکاری تنظیم کشمیرہیومن رائٹس فائونڈیشن نے کیپٹل ہل میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میںانسانی حقوق کے کارکنوںکو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں کانگریس کے عملے کے 130سے زائد ارکان نے بھی شرکت کی۔ پینل کے ارکان نے انہیں تنازعہ کشمیر، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں بتایا۔ عملے کے ارکان کو گزشتہ دوماہ سے زائد عرصے سے بھارت کی طر ف سے لاکھوں کشمیریوں کو محصور رکھنے کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں