میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سارک کانفرنس کے انعقاد میں بھارت کی رکاوٹ ختم ہوگئی ہے ،ڈاکٹر فیصل

سارک کانفرنس کے انعقاد میں بھارت کی رکاوٹ ختم ہوگئی ہے ،ڈاکٹر فیصل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہندوستان سے ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں،پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے چاہے بھارت رافیل طیارہ رکھے یا کچھ اور بھی لے لے ۔ انہوں نے ہفتہ واربریفنگ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 66 روز ہوچکے ہیں، لوگوں کو ادویات، علاج، خوراک اور رابطوں کی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ،لوگ بدستور بھارتی بربریت کے باعث شدید مسائل کا شکار ہیں، بھارتی فورسز کے ہاتھوں عبید فاروق لون، عباس بھٹ شہید کئے گئے ۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی چینی قیادت سے ملاقاتوں میں ہر شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا، چینی صدر نے کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے اس کو نامکمل ایجنڈا قرار دیا، امریکی سینیٹرز کی آمد اور کشمیر کا دورہ خوش آئند ہے ، پاکستان ہر سطح پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اٹھا رہاہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سکیورٹی اور اسلحہ کی دوڑ پر پاکستان کا موقف واضح ہے ، پاکستان ایسی کسی بھی دوڑمیں شامل نہیں، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے چاہے بھارت رافیل طیارہ رکھے یا کچھ اور بھی لے لے ۔ انہوں نے کہا کہ سارک کانفرنس کے انعقاد میں بھارت کی رکاوٹ ختم ہوگئی ہے اور اس حوالے سے معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان سے خیرکی کوئی توقع نہیں، دنیاپرزوردیتے ہیں خطے کوہتھیاروں کی دوڑ میں نہ دھکیلاجائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں