میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چونیاں میں معصوم بچوں کا قتل،فرار مشتبہ شخص رحیم یار خان سے گرفتار

چونیاں میں معصوم بچوں کا قتل،فرار مشتبہ شخص رحیم یار خان سے گرفتار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

رحیم یار خان پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چونیاں اور قصور سے اغوا ہونے والے بچوں کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم کو مقامی زمیندار کے گھر سے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب خفیہ اطلاع پر اے ایس پی صدر سرکل سید سلیم شاہ اور اے ایس پی صادق آباد سرکل ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود امین آباد کے علاقہ میں مقامی زمیندار محمد حنیف کے گھر پر کامیاب چھاپہ مار کر چونیاں اور قصور سے کمسن بچوں کو اغوا کر کے قتل کرنے والا مرکزی مبینہ ملزم سجاد احمد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ مقامی زمیندار محمد حنیف کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کرتے ہوئے مکمل طورپر تھانے کو سیل کر دیا۔ مبینہ ملزم سجاد احمد کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قصور منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں