میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علی زیدی، بلال غفارکی شہید میجر عدیل کے گھر آمد،لواحقین سے اظہار تعزیت

علی زیدی، بلال غفارکی شہید میجر عدیل کے گھر آمد،لواحقین سے اظہار تعزیت

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور پی ٹی آئی کے رکن بلال غفارکی شہید میجر عدیل کے گھر آئے اور لواحقین سے تعزیت کی ۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق علی زیدی اوربلال غفارنے پاک افغان بارڈر پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید میجر عدیل کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کی ۔علی زیدی اس موقع پر کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے دینے والے ہیرو ہیں، قوم اپنے شہدا اور غازیوں پر فخرکرتی ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو شہید میجر عدیل اور سپاہی پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کررہے تھے ۔اس دوران ایک دیسی ساختہ مواد کا بارودی دھماکا پاک افغان بارڈر پر مہمند ڈسٹرکٹ میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں میجر عدیل اور ایک سپاہی شہید ہو گیا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دیسی ساختہ بارودی سرنگ سرحد پار سے دہشت گردوں کی جانب سے نصب کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں