میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا صاحب، دوسروں کو مشورہ کے بجائے بیٹے سے کہیں استعفیٰ دے ،فردوس عاشق

مولانا صاحب، دوسروں کو مشورہ کے بجائے بیٹے سے کہیں استعفیٰ دے ،فردوس عاشق

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب، دوسروں کو مشورہ دینے کے بجائے بیٹے سے کہیں استعفیٰ دیں، ان کو کشمیر سے زیادہ کشمیر کمیٹی سے دلچسپی ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ منسٹر کالونی کے گھر کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈائون نہ کریں، مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لیے کریں، اپنے فرزند کیلئے پارلیمان، مراعات اور اس کی تنخواہ بھی حلال ؟ موجودہ حکومت اس لیے حرام کہ اس میں آپ موجود نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کی جمہوریت پسندی کہاں ہے ؟ کس منہ سے پارلیمان کو گرانے کے دعوے کر رہے ہیں ؟ آج آپ کے جمہوری اصول کہاں ہیں؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں