بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے ،فردوس عاشق
ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے ، بھارتی ظلم و جبر مظلوم کشمیریوں کے صبر کے آگے پسپا ہو رہا ہے ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا، مقبوضہ کشمیر میں عالمی انسانی حقوق کا تحفظ بھارتی عدلیہ کی آزادی کا امتحان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے دعوے کے مطابق بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور مودی سرکار کے دبا کا مقابلہ کیسے کرتی ہے ؟