میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور ہائیکورٹ ،نجی اسکولوں کی فیسوں کا معاملہ، فریقین 26 ستمبر کو طلب

لاہور ہائیکورٹ ،نجی اسکولوں کی فیسوں کا معاملہ، فریقین 26 ستمبر کو طلب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ نے نجی سکولوں میں اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواست پرفریقین کے وکلا کو دلائل کے لئے 26 ستمبر کو طلب کرلیا۔پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے طالب علم احتشام سرور کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں نجی سکولوں کی اضافی فیسوں کی وصولی کو چیلنج کیا گیا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ اضافی فیسیں وصول کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہے ۔پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ اضافی فیسیں وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کی گئی ، عدالت نے مزید سماعت 26ستمبر تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں