میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جینوسائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا الرٹ جاری کر دیا

جینوسائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا الرٹ جاری کر دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم جینوسائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا۔عالمی تنظیم نے اقوام متحدہ سے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں کئی لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں اور مسلمان اکثریت پر اقلیت ہندو فوج کی حکمرانی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام شروع ہوسکتا ہے ۔جینوسائڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے ، اقوام متحدہ اور دنیا بھر کے ممالک بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کی وارننگ دیں۔جینوسائڈ واچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، تشدد اور جبری قید کا سلسلہ جاری ہے ، مسلمان رہنمائوں کو جلا وطن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ مواصلاتی نظام بھی معطل ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں