میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہریانہ کے وزیراعلیٰ کا کشمیری لڑکیوں سے متعلق شرمناک بیان

ہریانہ کے وزیراعلیٰ کا کشمیری لڑکیوں سے متعلق شرمناک بیان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹڑ نے کشمیری لڑکیوں سے متعلق شرمناک بات کہہ دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارے وزیر اکثرکہتے ہیں کہ وہ بہار سے بہو لائیں گے ، ان دنوں لوگ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر کا راستا صاف ہوگیا ہے ، اب ہم وہاں سے بہو لائیں گے ۔منوہر لال کھٹڑ کا یہ بیان بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی جانب سے آئین کی شق 370 اور 35 اے میں تبدیلی کے بعد سامنے آیا ہے ۔اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ہریانہ کے وزیراعلیٰ کے بیان کی سخت مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ منوہر لال کھٹڑ کا بیان آر ایس ایس کی تربیت کا عکاس ہے ، خواتین،مردوں کا اثاثہ نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں