برطانوی اپوزیشن لیڈر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ اگست ۲۰۱۹
شیئر کریں
برطانیا کے اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برطانیا کے اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کا ایک اہم بیان جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تکلیف دہ قرار دیدیا ہے ۔جیریمی کوربن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے ۔ کشمیریوں کے حق کا احترام ضروری ہے ۔ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نافذ کیا جائے ۔