ڈالر کی قدر میں اونچی اڑان کے بعد معمولی کمی واقع
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
کاروباری ہفتے کے تیسرے روزڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ۔ جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 159 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان پیدا ہورہاہے ۔ کاروبارکا آغاز ہو ا تو 100 انڈیکس 32 ہزار 972 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم اب 271 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد انڈیکس 33ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر چل رہاہے ۔