ویزا مسائل، پاکستانی کھلاڑی بھارت میں شیڈول ٹیبل ٹینس ایونٹ سے باہر
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
پاکستانی کھلاڑی ویزا مسائل کی وجہ سے بھارت میں شیڈول 21ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ویزا مسائل کی وجہ سے پاکستان ٹیم بھارت میں شیڈول 21ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سے دستبردار ہوئی جس کے بعد اب چیمپئن شپ میں میزبان بھارت کے ساتھ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، قبرص، انگلینڈ، ملائیشیا، سری لنکا، نائیجیریا، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ سنگاپور اور ویلز کے کھلاڑی حصہ لیں گے ۔