میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افتخار چودھری کو جیل بھیجنا چاہیے،فواد چوہدری کی سابق چیف جسٹس پر تنقید

افتخار چودھری کو جیل بھیجنا چاہیے،فواد چوہدری کی سابق چیف جسٹس پر تنقید

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ریکو ڈک کیس پر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چودھری کو دیگر ساتھیوں سمیت جیل بھیجنا چاہیے۔وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ریکوڈک کیس کے فیصلے پر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افتخار چودھری کے فیصلوں کی قیمت پاکستان مسلسل ادا کر رہا ہے۔فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس شخص کے فیصلوں کا میرٹ جانچنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیشن بننا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افتخار چودھری، حامد خان اور اس کے دیگر ساتھیوں کو ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانے کے جرم میں جیل بھیجا جانا چاہیے۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل کورٹ آف سیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے ریکوڈک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کو 5.8 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ورلڈ بینک کی ثالثی عدالت نے سات سال پرانے ریکوڈک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ پاکستان ٹیتھیان کاپر کمپنی کو 4.08 ارب ڈالر ہرجانہ اور 1.87 ارب ڈالر سود ادا کرے۔خیال رہے کہ مذکورہ کمپنی کو سونے، تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا تاہم سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے 2011 میں ریکوڈک معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں