میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالعدم تحریک نفاذ شرعی محمدی کے امیر انتقال کرگئے

کالعدم تحریک نفاذ شرعی محمدی کے امیر انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

کالعدم تحریک نفاذ شرعی محمدی کے امیرمولانا صوفی محمد انتقال کرگئے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک نفاذ شرعی محمدی کے امیرمولانا صوفی محمد انتقال کرگئے ہیں۔ صوفی محمد کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے نے بھی کردی ہے ۔ صوفی محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق سربراہ مولوی فضل اللہ کے سسر ہیں۔مولانا صوفی محمد 1933 کو لوئر دیر کے علاقے میدان میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے دینی تعلیم صوابی میں واقع پنج پیر کے ایک مدرسے سے حاصل کی۔ 80کی دہائی میں مولانا صوفی محمد جماعت اسلامی کے سرگرم رکن رہے ، بلدیاتی انتخابات میں بھی حصہ لیا۔ 90کی دہائی میں انہوں نے مالاکنڈ ڈویژن میں شریعت کے نفاذ کی تحریک شروع کی اور جماعت اسلامی سے علیحدہ ہوکر تحریک نفاذ شریعت محمدی کی بنیاد رکھی۔ 1994 میں ان کی تحریک نے پرتشدد راستا اختیار کیا، علاقے میں صورت حال کو معمول پر لانے کے لیے اس وقت کی حکومت نے صوفی محمد سے معاہدہ کیا لیکن معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکلے ۔2001میں نائن الیون واقعے کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان میں چڑھائی کردی، افغان طالبان کی مدد کے لیے صوفی محمد نے اپنے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ افغانستان چلے گئے تاہم کچھ ہی عرصے بعد وہ واپس آئے ۔ اسی دوران اس وقت کی حکومت نے تحریک نفاذ شریعت محمدی کو کالعدم قرار دے کر تنظیم کی تمام سرگرمیوں پر پابندی لگا دی اور صوفی محمد کو قید کرلیا گیا۔2008میں مالاکنڈ ڈویژن میں تحریک طالبان پاکستان کی بڑھتی سرگرمیوں کے باعث پیپلز پارٹی کی حکومت نے صوفی محمد کو رہا کیا تاہم 26 جولائی 2009کو انھیں دوبارہ گرفتار کرلیاگیا۔ 2018میں صوفی محمد کو دوبارہ رہا کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں