میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی 21رکنی کور کمیٹی قائم

عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی 21رکنی کور کمیٹی قائم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے پاکستان تحریک انصاف کی 21رکنی کور کمیٹی قائم کردی گئی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی سربراہی عمران خان کریں گے جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کور کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے ۔کور کمیٹی کے ارکان میں عبدالعلیم خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیریں مزاری، ارشد داد، بابر اعوان، فواد چودھری، غلام سرور خان، محمود خان، عاطف خان، محمد میاں سومرو اور مرادسعید شامل ہیں۔نعیم الحق، پرویز خٹک، قاسم خان سوری، سیف اللہ نیازی، عثمان بزدار، یار محمد رند، شفقت محمود، سید علی حیدر زیدی اور سید شبلی فراز بھی کور کمیٹی کی رکنیت کے لیے نامزد ہیں، اہم قومی، سیاسی و تنظیمی معاملات پر غور و خوض اور پالیسی سازی کیلئے کور کمیٹی کے اجلاس بلوائے جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں