میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز نے وزیراعظم کو ڈرپوک کا خطاب دے دیا

مریم نواز نے وزیراعظم کو ڈرپوک کا خطاب دے دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ڈرپوک کا خطاب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس اپوزیشن کی موجودگی میں خطاب کرنے کی ہمت نہیں۔ خطاب کیلئے وزیراعظم اپوزیشن کی کرسیاں خالی ہونے کا انتظار کرتے رہے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور (ن)لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کو ڈرپوک بھی کہہ دیا۔وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے بولیں کہ عمران خان کے پاس اپوزیشن کی موجودگی میں خطاب کرنے کی ہمت نہیں، خطاب کیلئے وزیر اعظم اپوزیشن کی کرسیاں خالی ہونے کا انتظار کرتے رہے۔ مریم نواز نے عمران خان کیلئے ڈرپوک کا لفظ استعمال کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان جب اپوزیشن کے سامنے خطاب نہیں کرسکتے تو پھر کرتے ہی کیوں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں