میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجٹ منظوری روکنے کے لیے اپوزیشن کی رابطہ کمیٹی قائم

بجٹ منظوری روکنے کے لیے اپوزیشن کی رابطہ کمیٹی قائم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

بجٹ منظوری روکنے کیلئے اپوزیشن کے رابطوں میں تیزی آ گئی۔ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے اتحادی بھی بجٹ کی مخالفت میں ووٹ دیں گے ، بجٹ منظوری روکنے کے لیے اپوزیشن کی رابطہ کمیٹی کا قیام بھی عمل میں آ گیا ہے ۔ پیپلز پارٹی نے چار نام شہبازشریف کو بھجوا دیے جن میں خورشید شاہ، شیری رحمان، شازیہ مری اور پرویز اشرف شامل ہیں۔ کمیٹی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کرے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نمبر گیم بدل سکتاہے ۔ ادھر شیخ رشید نے یہ چیلنج کر دیا کہ جس دن ووٹنگ ہوگی وہ اپنے بندے پورے کر کے دکھائیں گے۔بجٹ منظوری روکنے کیلئے اپوزیشن نے ایک پیج پر کوششیں مزید تیز کر دیں۔ آصف زرداری نے گرفتاری کے بعد پارلیمنٹ میں دبنگ انٹری دی اور بڑا دعویٰ کر دیا۔ کہتے ہیں پی ٹی آئی کے کئی لوگ رابطے میں ہیں۔ بجٹ منظوری میں نمبر گیم بدل سکتاہے ۔ چیئرمین سینیٹ کا معاملہ اے پی سی کے ایجنڈے میں شامل ہوسکتا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمان پر حملہ کرنے والے اب پارلیمان کو لاک ڈائون کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ حکومت کے اتحادی بھی بجٹ کیخلاف ووٹ دیں گے ۔ شیخ رشید نے شاہدخاقان عباسی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا جس دن ووٹنگ ہوگی وہ اپنے بندے پورے کر کے دکھائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں