میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ڈیل چاہتی ہے ،نواز شریف نہیں چاہتے ،مشاہد اللہ

حکومت ڈیل چاہتی ہے ،نواز شریف نہیں چاہتے ،مشاہد اللہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت ڈیل چاہتی ہے لیکن نواز شریف کسی صورت ڈیل نہیں کرنا چاہتے ۔ انہوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آج نہیں تو کل جیل سے باہر ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکطرفہ احتساب قوم کے لیے ہرگز قابلِ قبول نہیں،عمران خان خود اپنی بہن علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں کراتے ، نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف اعلانِ جنگ کی ضرورت نہیں وہ خود اپنی دشمن ہے ، نون لیگ ووٹ کی عزت کے لیے اپنی مستقل جدوجہد جاری رکھے گی۔مشاہداللہ خان نے مزید کہا کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے ملکی معیشت بد حالی کا شکار ہے ، 50لاکھ گھر دینے والے نے 9مہینے میں 50لاکھ گھروں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے مایوسی کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور لاقانونیت کا سامنا کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں