عمران خان کی حکومت زیادہ وقت نہیں چل سکتی،آصف علی زر داری
ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جون ۲۰۱۹
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت زیادہ وقت نہیں چل سکتی،حکومت کے خلاف تحریک چلانے کیلئے اپوزیشن پارٹیوں کو متفق ہونا پڑے گا،عمران خان سیاستدان ہیں نہ زمیندار اور نہ ہی تاجر ہیں، اس لیے مسائل کو سمجھ نہیں سکتے۔ اتوار کو سابق صدر آصف علی زرداری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کیلئے اپوزیشن پارٹیوں کو متفق ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت زیادہ وقت نہیں چل سکتی ہے وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث عوام عذاب میں مبتلا ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان سیاستدان ہیں نہ زمیندار اور نہ ہی تاجر ہیں، اس لیے مسائل کو سمجھ نہیں سکتے۔