میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خواجہ آصف کے ہوتے کسی دشمن کی ضرورت نہیں، عمران خان

خواجہ آصف کے ہوتے کسی دشمن کی ضرورت نہیں، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور انکے حواری بھارت اور امریکا لابی کو خوش کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں، خواجہ آصف کا عسکریت پسند گروپوں کو تسلیم کرنا ملکی سیکورٹی کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ واضح ہوگیا کہ ڈان لیکس مسلم لیگ ن کی دانستہ کوشش تھی جس میں انہوںنے پاک فوج کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دشمنوں سے کئی محاذوں پر نبرد آزما تھی مسلم لیگ ن کو شہداء کی قربانیوں سے کوئی غرض نہیں وہ صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت کے تحفظ کی کوششوں میں سرگرداں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اور ان کے حواری امریکا بھارت لابی کی خوشامد میں مصروف عمل ہے، کیونکہ شریف خاندان اور ان کے حوایوں کے مفادات لوٹا ہوا مال جائیدادیں مغربی ملکوں میں ہے، وہ اس کے تحفظ کے لیے یہ سب کچھ کررہے ہیں اور پاک فوج کو نشانہ بنانے کے مسلسل کوشش بھارت امریکا لابی کو خوش کرنا ہے، عسکری گروپوں کے بارے میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا بیان پاکستان کی سلامتی کے لیے دھچکا ہے، ایسے وزیر خارجہ کی موجودگی میں ملک دشمن کی ضرورت نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں