وزرا ء کا پولیس اسکواڈ ساتھ رکھنا وزیراعظم کی ہدایات کے خلاف ہے ، نعیم الحق
ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جون ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزرا ء اور اہم شخصیات کا پولیس اسکواڈ ساتھ رکھنا وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے خلاف ہے ۔نعیم الحق نے ا پنے ٹوئٹر کے ذریعے بیان میں کہا ہے کہ وزراء اور اہم شخصیات ابھی بھی وی آئی پی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، وزرا ء اور بعض افراد کے ساتھ ہر جگہ پولیس اسکواڈ ہوتا ہے ۔نعیم الحق نے کہا کہ وزرا ء اور وی آئی پیز کا اپنے ساتھ پولیس اسکواڈ رکھنا وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کیخلاف ہے ، یہ صرف ان افراد کے ساتھ ہونا چاہیے جن کی جانوں کوخطرہ ہے ، جن کی جان کو خطرہ نہیں ان کے ساتھ پولیس اسکواڈ نہیں ہونا چاہیے ۔