وزیراعظم بتائیں ملک کو کس دام آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا،مریم اورنگزیب
ویب ڈیسک
پیر, ۶ مئی ۲۰۱۹
شیئر کریں
سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم وضاحت کریں ملک کو کس دام آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں ایک گھنٹہ سوالوں کے جواب بے شک نہ دیں لیکن وہ پارلیمنٹ میں وضاحت کریں کہ ملک کو کس دام آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا۔وزیراعظم ایک منٹ آکررمضان سے پہلے آئی ایم ایف کے حکم پرپیٹرول بم گرانے کی بھی وضاحت کریں، عمران خان نے آئی ایم ایف کے ملازم کوراتوں رات اسٹیٹ بینک کا گورنر کیوں لگایا اورپاکستان میں کن شرائط پرآئی ایم کا دفتر کھولا۔