ی آئی اے کی غفلت، سلائیڈنگ شوٹ چیک کیے بغیر ہی طیارہ روانہ کردیا
شیئر کریں
پی آئی اے کے انجینئرز نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کا سلائیڈنگ شوٹ چیک کیے بغیر ہی لاہورسے روانہ کردیا، خالی بزنس کلاس کے ساتھ کراچی لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ لاجواب سروس کی دعویدار پی آئی اے انتظامیہ نے ٹورنٹو سے آنے والی پرواز کا طیارہ سلائیڈنگ شوٹ چیک کیے بغیر ہی کراچی کے لیے روانہ کردیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کی واپسی پربوئنگ 777 طیارے کی سلائیڈنگ شوٹ چیک کرنا ضروری ہے ، بی جے وائی رجسٹریشن کا حامل طیارہ بغیر چیکنگ پرواز نمبر305 کراچی روانہ کیا گیا۔پرواز نمبر پی کے 790کا بوئنگ طیارہ بدھ کی شام ٹورنٹو سے لاہور پہنچا تھا، سلائیڈنگ شوٹ چیکنگ کے بغیر طیارے کو خالی بزنس کلاس کے ساتھ کراچی لایا گیا۔طیارے کی بزنس کلاس کی نشستوں کو اسٹرپ کے ذریعے مسافروں کے لیے بند کیا گیا، مختلف سلائیڈنگ شوٹ کے دروازے کو بھی اسٹرپ کی مدد سے ناقابل استعمال بنایا گیا۔