میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ووٹنگ سست روی کا شکار، متعدد مقامات پر پولنگ عملہ غائب

کراچی میں ووٹنگ سست روی کا شکار، متعدد مقامات پر پولنگ عملہ غائب

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے متعدد پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ عملہ غائب ہونے کی شکایات موصول ہو ئیں جبکہ شہر میں سردی کے باعث صبح کے آغاز میں ووٹرز کی تعداد بھی کم دیکھنے میں آئی۔ ضلع کیماڑی ماڑی پور ٹاؤن یوسی 3 پولنگ اسٹیشن نمبر 17میں عملہ نہ ہونے سے پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوگیا، اس کے علاوہ غیر متعلقہ افراد پولنگ اسٹیشن میں موجود ہونے کی بھی اطلاعات ملیں۔ ووٹرز کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ہونے کے باوجود بھی کسی کو روکا نہیں گیا، پولنگ اسٹیشنز پر عملہ موجود نہیں اور عملہ نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے۔ اس کے علاوہ یوسی 4 گلشن ٹاؤن میں پولنگ ایجنٹ غائب تھے۔یوسی 4 گلشن ٹان کے پریذائیڈنگ آفیسر نے کہا کہ عملے نے بیلٹ باکسز سیل کر دیے ہیں، تمام تر چیزیں وقت پر تیار کر لی ہیں، ابھی تک ایک ووٹ کاسٹ نہیں ہوا، کسی جماعت کا بھی پولنگ ایجنٹ نہیں آیا۔ جناح ٹاؤن یو سی 5 جیل روڈ اسکول میں بھی انتخابی سامان موجود ہے لیکن عملہ غائب ہے۔ ضلع شرقی یوسی 4 وارڈ 7 میں بھی پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار رہا، یہاں ووٹرز ووٹ کاسٹ کیے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔ ضلع وسطی نیوکراچی یوسی 5 وارڈ 2 میں پولنگ کے عمل میں تاخیر دیکھنے میں آئی، یوسی فائیو وارڈ ٹو میں بیلٹ باکس ہی نہیں پہنچائے جا سکے، یہاں بھی متعدد جگہوں پرپولنگ ایجنٹ نہیں پہنچے، یوسی 5 کے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس سیل نہیں کیے گئے۔ ملیر پولنگ اسٹیشن نمبر 11 مورو فقیر گوٹھ کاٹھور میں بروقت پولنگ شروع نہیں ہو سکی ۔ دوسری جانب لانڈھی نمبر 6 میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کھلے آسمان تلے کیمپس لگا لیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں