میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری ذخائر 9ارب سے گر کر 8ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے

سرکاری ذخائر 9ارب سے گر کر 8ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ 15لاکھ ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گز شتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں و دیگر سرکاری مد میں 21کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کی گئیں ، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9ارب سے گر کر 8ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے ۔اعداد و شمار کے مطابق26اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت25کروڑ 15لاکھ ڈالرز کمی سے 15ارب 74کروڑ 28لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئی ۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 21کروڑ 91لاکھ ڈالرز کمی سے 8ارب 80کروڑ 52لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3کروڑ 24لاکھ ڈالرز کمی سے 6 ارب 93کروڑ 76 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں